لاہور( این این آئی)محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا ء کا شکار ہونے کی وجہ سے شہری کئی ماہ سے پریشانی کا شکار ہیں، بیرون ملک مقیم سیکڑوں پاکستانی پاسپورٹ کے منتظر، حج اور عمرہ پر جانے کے خواہشمند بھی ذہنی کرب میں مبتلا ، پاسپورٹ حکام نے کہا ہے کہ انک اور لیمینشن پیپر کا ا سٹاک ختم ہونے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے، دونوں اشیا ء آ چکی ہیں جس کے بعد اب جون تک تمام پاسپورٹ کلیئر ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مشین ریڈ ایبل اور ای پاسپورٹ بروقت فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا۔ساڑھے 5 لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا ء کا شکار ہونے کی وجہ سے امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں رہائش پذیر سیکڑوں پاکستانی پاسپورٹ کے انتظار میں کئی ماہ سے انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔حج اور عمرہ پر جانے کے خواہشمند بھی پاسپورٹس بروقت نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی کرب کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن صرف ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک فیس والوں کو پاسپورٹ بنا کر دے رہا ہے، 3 ماہ ہو گئے ابھی تک پاسپورٹ نہیں ملا، رمضان المبارک میں عمرے پر جانا تھا، رمضان ختم ہونے کو ہے پاسپورٹ نہیں ملا۔
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹن واشنگٹن میں بڑی مسیحی دعائیہ تقریب، امریکی مذہبی شناخت پر بحث مزید تیز، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور...
تہرانایران کی حکومت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو چین کے امور کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
نئی دہلی بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگرا کے سابق سربراہ سمنت گوئل کی طرف سے وزیراعظم نریندر...
کراچی ڈرون وار فیئر کا نیا دور، حزب اللہ کے خاموش قاتل ڈرونزسے اسرائیلی دفاعی نظام پریشان ،حزب اللہ کے ڈرون...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...