اسلام آباد (اےپی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے رشین فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے ماسکو کے باہر کروکس سٹی ہال حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئےروسی صدر پوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔وزیر اعظم نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے انہیں دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر بھیجے گئے مبارکبادی پیغام پر بھی شکریہ ادا کیا۔دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے بین الحکومتی کمیشن کے 9ویں اجلاس کے جلد بلانے کی ضرورت پر زور دیا جس کی میزبانی اس سال کے آخر میں روس کرے گا۔ وزیر اعظم نے روسی فریق پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک وفد پاکستان بھیجے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی موجودہ سطح کو بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کی جا سکے۔2022 میں سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے صدر پیوٹن کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔سفیر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ روس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ روس تعلیم اور ثقافت میں بھی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔دونوں ممالک شنگھائی تعاون تنظیم میں بھی سرگرم عمل ہیں۔
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹن واشنگٹن میں بڑی مسیحی دعائیہ تقریب، امریکی مذہبی شناخت پر بحث مزید تیز، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور...
تہرانایران کی حکومت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو چین کے امور کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
نئی دہلی بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگرا کے سابق سربراہ سمنت گوئل کی طرف سے وزیراعظم نریندر...
کراچی ڈرون وار فیئر کا نیا دور، حزب اللہ کے خاموش قاتل ڈرونزسے اسرائیلی دفاعی نظام پریشان ،حزب اللہ کے ڈرون...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...