اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں ماہ(مارچ) کے دوران 20 ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ہے جبکہ اہداف کے حصول کیلئے ہفتہ وار تعطیلات ختم کرکے ہفتہ اور اتوار کو ایف بی آر اور ماتحت ادارے شام چار بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا کہ ہفتہ 30 مارچ اور اتوار 31 مارچ کو ایف بی آر اور اس کے متعلقہ ادارے اور متعلقہ بینک برانچز شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی تاکہ ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس واجبات بینکوں میں جمع کروا سکیں۔ ایف بی آر کی طرف سے فیلڈ فارمشنز کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ بینکوں کی شاخوں کے ساتھ لائزن قائم کریں تاکہ ان دونوں دنوں میں ٹیکس دہندگان کی طرف سے جمع کروائے جانے والے ٹیکس واجبات کو اسی روز قومی خزانے میں جمع کروا کر مارچ کی ٹیکس ریکور میں شمولیت یقینی بنائی جاسکے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے رواں ماہ(مارچ) کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 879 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ 29 مارچ تک 835 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جاسکا جو کہ مقررہ ہدف سے 44 ارب روپے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بھی مارچ میں ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کا ہدف 879 ارب روپے طے ہے جبکہ ایف بی آر کا رواں مالی سال 2023-24کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ 2023-24) کیلئے ٹیکس وصولیوں کاہدف 6 ہزار 707 ارب روپے ہے اور اب تک 6 ہزار 666 ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آ باد بلوچستان میں ایک سال سے تعینات پولیس سروس گریڈ18کے چھ افسر تبدیل ،تبدیل ہونیوالوں میں بیدار بخت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...