کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں پولیو کیسز کی شرح میں قابلِ تشویش اضافہ ہوا ہے رواں برس 30 اضلاع کے 83 سیمپلز پولیو پازیٹو ہو چکے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی، لاہور، بدین، پشاور، چمن کے سیوریج سمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔ ا ن میں سے 80 سیوریج سیمپلز جینیاتی طور لوکل جبکہ 3 کا جینیاتی تعلق افغانستان سے ہے۔ کراچی ایسٹ راشد منہاس روڈ، مچھر کالونی،چکورا نالہ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔ رواں برس کراچی ایسٹ کے 12 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔ کراچی ایسٹ کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور لوکل ہے۔ کراچی سائوتھ کی ہجرت کالونی کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی سائوتھ کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ایسٹ سے ہے۔ کراچی ملیر لانڈھی کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا۔ ملیر لانڈھی بختاور کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔ لاہور کی آوٹ فال اسٹیشن انوائرمنٹل سائٹ میں پولیو کی تصدیق کی گئی ہے۔ لاہور کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ایسٹ سے ہے۔ پشاور کے علاقہ نرے خوڑ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، پشاور کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے۔ چمن کے علاقہ ہادی پاکٹ کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے۔ چمن کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔ بدین کے علاقہ ماہوالی درگاہ نالہ کی سیوریج میں بھی پولیو پایا گیا ہے۔ بدین کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی سنٹرل سے ہے۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آ باد بلوچستان میں ایک سال سے تعینات پولیس سروس گریڈ18کے چھ افسر تبدیل ،تبدیل ہونیوالوں میں بیدار بخت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...