ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار انیل کپور کے جرمنی میں علاج کے دوران آخری دن کی پوسٹ پر مداحوں نے انہیں’بہت زیادہ فٹ‘ کہہ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بولی وڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے جرمنی میں اپنے علاج کے آخری دن سے متعلق پوسٹ کی، جس پر مداحوں نے ردعمل کا اظہار کیا۔انیل کپور نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ جرمنی میں قیام کا آخری دن ہے، جرمن ڈاکٹر سے علاج کروالیا۔بھارتی اداکار کی شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں بلیک لانگ کوٹ، ٹوپی اور پتلون پہنے دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹ کا عنوان ہےʼ برف میں بہترین چہل قدمیʼ۔ جرمنی میں اپنے علاج کے آخری دن ڈاکٹر مولر سے ملنے جاتے ہوئے، جادوئی علاج کیلئے اْن کا شکریہ۔ویڈیو کے پس منظر میں گانا ʼپھر اڑ چلا ʼ بھی شامل ہے، اس پوسٹ پر انیل کپور کی جگ جگ جیو کی شریک اداکارہ نیتو کپور نے تالیاں بجانے کی ایموجیز شیئر کی۔اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی مسابا نے اس پر تبصرے میں کہا کہ ہم آپ کے کام کو کیسے مات دے سکتے ہیں۔ایک مداح نے ان کی 1995ء کی فلم ’تری مورتی‘ کا ایک ڈائیلاگ لکھا’ کل شرم اور تھی، آج شرم اور ہے، کل ٹھکانے اور تھے اور آج منزل اور ہے‘۔کچھ مداحوں نے اس موقع پر ان کے پوسٹ میں بتائے گئے علاج سے متعلق بھی استفسار کیا ،ایک نے کہا ʼکیا علاج؟ آپ بہت فٹ ہیں۔
لاہور ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، سسٹم میں 5ہزار300 میگاواٹ کی کمی ہوگئی، جس کے سبب مختلف شہروں میں 10...
اسلام آبادپاکستان کو بین الاقوامی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے،پاکستان نے بطور جی77چیئرمین...
جموں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہفتے کی علی الصبح آر ایس پورہ علاقے میں...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے اگرچہ گورنمنٹ سکیم کے تحت حج در خواستیں وصول کر لی ہیں اور آج ان کی قرعہ...
اسلام آباد ایف بی آر کے نئے چیئرمین کی جانب سے اپنی نئی ٹیم کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روزان لینڈ ریونیو...
سکھر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے اپنے عہدے سے استعفے دیدیا۔ انہوں نے عہدے سے مستعفی...
اسلام آبادکابینہ ڈویژن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون...
کراچی طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں لڑکیوں کی تعلیم پر تحریک طالبان کی پابندی کے...