سینیٹ انتخابات، امیدواروں کی فہرست جاری، 18 بلامقابلہ منتخب، 30 کا انتخاب 2 اپریل کو ہوگا

31 مارچ ، 2024

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ،آن لائن) سینیٹ انتخابات، امیدواروں کی فہرست جاری، 18بلامقابلہ منتخب، 30کا انتخاب 2اپریل ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں پنجاب کی 7جنرل ، بلوچستان کی تمام 11نشستوں پر امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کا باضابطہ اعلان کردیا ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخاب کیلئے کل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ، ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 18، امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں ، اسی طرح بلوچستان کی 7 نشستوں ، 2خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ / علماء کی نشستیں شامل ہیں ، 2اپریل کو سینٹ کی 30نشستوں پر انتحاب ہوگا ، اسلام آباد میں ایک جنرل ، ایک ٹیکنو کریٹ نشست،پنجاب کی 2 خواتین ، 2 ٹیکنو کریٹ /علماء ، ایک غیر مسلم،سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2ٹیکنو کریٹ /علماء ، ایک غیر مسلم نشست،خیبر پختو نخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر انتخاب ہو گا ، 59امیدواران مد مقابل ہیں ،الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرنگ افسران کو الیکشن میٹریل کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔