PIAنجکاری،طیاروں کے کروڑوں روپے اضافی اسپیئرپارٹس فروخت کئے جائیں گے

31 مارچ ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ) قومی ایئر لائن (پی آئی اے)انتظامیہ نے ایئرلائن کی نجکاری سے قبل اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کئے جائیں گے، پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 737۔ بوئنگ 707، فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کیلئے ٹینڈر جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق ان طیاروں کے اضافی پرزے کئی سالوں سے پی آئی اے کے اسٹور میں موجود تھے، پی آئی اے انتظامیہ نے جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کیلئے پیشکش طلب کرلیں۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ٹینڈر میں حصہ لینے کیلئے درخواست 29اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔