اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اگر پنجاب میں کابینہ کا حصہ بنی تو پھر وفاقی کابینہ میں بھی شریک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیوں کہ اب فیصلے سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ کے اندر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کسی قسم کی افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا اور کسی سیاسی جماعت کو کشیدگی کا راستہ نہیں اپنانا چاہئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پہلی ترجیح پارلیمنٹ ہے اور ہم پوری قوت سے پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بیرونی قوتیں ہماری ترقی سے خوفزدہ ہیں اور ایران سے گیس پائپ لائن میں رکاوٹ بھی اسی خوف کا حصہ ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سمجھدار سیاست دان ہیں اور اپنی سیاست کو بہتر طریقے سے آگے لیکر چلیں گے۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...