بھارتی وزیر داخلہ کے قافلے سے تیز رفتار کار ٹکر ا گئی،پولیس اہلکار زخمی

31 مارچ ، 2024

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایک تیز رفتار کار وزیر داخلہ امیت شاہ کے قافلے سے ٹکرا گئی ، واقعہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فور س کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو ا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تیز رفتار کار نے امیت شاہ کے قافلے میں موجود سیکورٹی کی ایک گاڑی کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں 33سالہ سی آر پی ایف کانسٹیبل کاشی سنگھ بری طرح زخمی ہو ا۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جس کی شناخت ریاست ہریانہ کے گڑ گائوں کے رہائشی 42سالہ انوراگ ڈونگ کے طور پر ہوئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر داخلہ کے قافلے سے تیز رفتار کار کا ٹکرا جانا ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ ہے جس نے بڑے پیمانے پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ آیا یہ محض ریش ڈرائیونگ کا معاملہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور مقصد تھا۔