سوشل میڈیا پر سرکاری اداروں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جعلی ہے،کابینہ ڈویژن

31 مارچ ، 2024

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)عید الفطر کیلئے سرکاری اداروں کی تعطیلات کا جعلی نو ٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جعلی نو ٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نو اپریل سے بارہ اپر یل تک سر کاری دفاتر بند رہیں گے ۔ تاہم کابینہ ڈویژن کے حکام نے وضاحت کی ہے کہ یہ نو ٹیفکیشن جعلی اور خودساختہ ہے۔حکام نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کو جو سمری منظوری کیلئے بھیجی تھی وہ ابھی تک واپس موصول ہی نہیں ہوئی ۔ عید کی تعطیلات کا نو ٹیفکیشن وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیا جا ئے گا۔