کراچی (نمائندہ جنگ )جی ڈی اے کے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی کے اضلاع کے فقط نام تبدیل کر کے حکومت سندھ نے شہریوں کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق کیا ہے۔ جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی والوں کو نام نہی پینے کا صاف پانی، مرمت شدہ سڑکیں، ا سٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں سے تحفظ ، پولیس گردی سے بے خوفی، تعلیم، صحت عامہ، سستی روٹی اور اشیائے ضروریات چائیں جو حکمران دینے سے قاصر ہیں- سردار عبدالرحیم نے کہا کہ موجودہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی ناکام ابتدا گزشتہ 16 ماہ کی پی ڈی ایم حکومت اور پیپلز پارٹی کی بی ٹیم عبوری حکومت کا تسلسل ہے۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں گیس کی بندش اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے سے موجودہ حکومت کی ناکامی پر مُہر ثبت ہوگئی ہے- سردار عبدالرحیم نے حکومت کو الیکشن کے دوران کئے گئے وعدے کی یاد دہانی کراتے ہوے کہا کہ پاکستان خصوسی طور پر سندھ کے عوام 300 یونٹ مفت بجلی کا شدت کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...