اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سابق وزیراعلی پنجاب،ملزم پرویز الہیٰ کی پمز سے اڈیالہ جیل منتقلی کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ،ملزم کی اہلیہ قیصرہ الہی نے ہفتہ کو دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ ان کا شوہر جیل میں گرنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا ہے،اور میڈیکل رپورٹوں کے مطابق اس کی پسلی کی ہڈیوں میں فریکچرز ہیں،78 سالہ پرویز الہیٰ عارضہ قلب سمیت متعدد امراض میں مبتلا ہیں،جنہیں زخمی ہونے کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے، ڈاکٹروں کی ہدایات پر انہیں پمز منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج تھے،انہیں انتہائی نگہداشت میں مسلسل مانیڑنگ اور علاج کی ضرورت ہے،حکومت انتقامی کارروائیوں میں سیاسی مخالفین کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھ رہی ہے،پرویز الہی کو بھی ہسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا ہے جوکہ بدترین انتقامی کارروائی ہے، دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر صحت نے پمز کا دورہ کیا ،جہاں انہیں پرویز الہی کے ہسپتال میں داخل ہونے کا علم ہوا تو انہوں نے ے سخت برہمی کا اظہار کیا، جس پر ڈاکٹروں کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے پرویز الہی کو فوری طور پر ہسپتال سے ڈسچارج کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ،درخواست گزار نے عدالت سے اس حکم کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی ہے ۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...