آزادی مارچ مقدمہ ،علی امین گنڈا پور،شاہ محمود کے ورانٹ گرفتار ی جاری

31 مارچ ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ نے 26مئی کےʼʼ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے درج مقدمہ میں وزیر اعلی خیبرپختونخواہ ، ملزم علی امین گنڈاپور اورملزم شاہ محمود قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےہیں جبکہ ملزم فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو بری کرنے کا حکم جاری کردیاہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت سے جاری تھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کے تحریری حکمنامہ میں عدالت نے قراردیاہے کہ طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر ملزم شاہ محمود قریشی اورملزم علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں جبکہ ملزمان فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیاجاتاہے،عدالت نے کیس کو 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ۔