اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں سگریٹ کی کھپت میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں صحت کے مسائل پر اٹھنے والے اخراجات میں گزشتہ کئی سال سے مسلسل اضافہ ہورہاہے،ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف نے حال ہی میں تمباکو کے شعبہ پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں پاکستان پر زور دیا کہ وہ سگریٹ پر یکساں ٹیکس نافذ کرے۔رپورٹ میں صحت کے خدشات کو دور کرنے اور اس شعبے سے زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیاہے۔اس میں ای سگریٹ پربھی دیگر تمباکو کی روایتی مصنوعات کی طرح ٹیکس عائد کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔پاکستان میں تمباکو پر ٹیکس کی تنظیم نو کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہیلتھ ورکرز نے آئی ایم ایف کی سفارشات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔دوسری جانب سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) نے ٹیکس وصولی کے فریم ورک میں تضادات کو سامنے لایا ہے۔ایف بی آر کے اعداد و شمار پر مبنی ایس ڈی پی آئی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ریونیو کی مد میں گزشتہ سات سال میں 567 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔سابق وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ندیم جان نے بھی صحت کے شدید خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے خاص طور پر نوجوانوں میں استعمال کو روکنے کے لیے تمباکو کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس میں خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ کیا ہے،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) تمباکو کی کھپت کو کم کرنے کے لیے ٹیکس کے سخت اقدامات پر زور دیتاہے۔ تمباکو کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کی وجہ سے زیادہ آمدنی والے ممالک میں تمباکو کی مجموعی کھپت میں 4 فیصد جبکہ کم آمدنی والے ممالک میں 8 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔حکومت پاکستان کی طرف سے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے حالیہ فیصلے کے نتیجے میں آمدنی میں اضافہ جبکہ تمباکو نوشی کی شرح میں کمی سامنے آئی ہے۔ ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریمیم سگریٹ پر موجودہ ٹیکس کی شرح کو معیاری سگریٹ پر لاگو کرنے سے آمدنی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز (CTFK)کے کنٹری ہیڈملک عمران احمدنے اس حوالے سے کہا ہے کہ پالیسی سازوں پر زور دیا جائے تاکہ وہ آئی ایم ایف کی حالیہ سفارشات پر من و عن عمل کریں اور صحت عامہ کے تحفظ اور مالیاتی استحکام کو تقویت دینے کیلیے ٹیکس کی جامع اصلاحات نافذ کریں۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...