اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاقِ رائے پایا گیا اور طے ہوا موجودہ حالات کے تناظر میں باہمی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔ اسد قیصر نے لیاقت بلوچ سے کہا کہ غلط فہمیاں دور کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ماضی میں رابطوں کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی۔ لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کارکنوں کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور ایثار کو قدر کی نگاہ دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئین، قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ قومی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر سیاسی و معاشی استحکام کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...