رمضان کا آخری عشرہ، عمرہ ادائیگی کیلئے 50 لاکھ زائرین سعودی عرب پہنچ گئے

31 مارچ ، 2024

راولپنڈی(جنگ نیوز) رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں 50لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے، 50ہزار سے زائد اعتکاف بیٹھ گئے۔ علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھ گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ زائرین کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے، اس سلسلے میں افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھا دی گئی ہیں۔سربراہ حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائرین کی سہولت اور آسانی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں گے۔