جیو پر آج دیکھیں الطاف قریشی ”ایک دِن جیو کے ساتھ“نومی انصاری کی ”ہنسنا منع ہے“ آمد

31 مارچ ، 2024

کراچی (جنگ نیوز) سینئر صحافی اور اُردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی نے کہا ہے کہ اگر ضیاء الحق کی افغان پالیسی نہ ہوتی تو روس پاکستان آجاتا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف میری باتوں سے خوش نہیں ہوتے تھے۔ الطاف حسن قریشی نے کہا کہ میں نے آج تک کوئی فلم نہیں دیکھی۔ نوازشریف اقتدار میں آنے کے بعد مشاورت نہیں کرتے۔الطاف قریشی کی گفتگو کا دوسرا حصہ اتوار کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔ ٭معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری ”ہنسنا منع ہے“ میں چٹ پٹی گفتگو کریں گے۔ مزاح سے بھر پور شو میں میزبان تابش ہاشمی کے دلچسپ سوالوں نے حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ نوجوانوں نے نومی انصاری کو متاثر کرنے کیلئے گیت سنائے اور کچھ نے کرتب بھی دکھائے۔ اُن کے ساتھ مائنڈ گیم کا مقابلہ بھی ہوا۔ ”ہنسنا منع ہے“ رات11 بجکر5منٹ پر جیونیوز سے نشر ہوگا۔