رانا مشہود نے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا چارج سنبھال لیا

31 مارچ ، 2024

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) رانامشہود احمد خان نے بطور چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،ا س موقع پر رانا مشہود کو پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی گئی ،چیئرمین پروگرا م رانا مشہود نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز اور دیگر فنی مہارتوں سے لیس کرینگے اور وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کےتحت مزید قرضہ جات کی تقسیم یقینی بنائی جائے گی۔