ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب نے 2023ء کے دوران بیرون ملک سے آنے والے زائرین اور سیاحوں پر اخراجات کے ایک نئے ریکارڈ کا انکشاف کیا ہے، مرکزی بینک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال بیرون ملک سے آنےوالے سیاحوں اور زائرین پرسعودی عرب نے 135 ارب اریال خرچ کیے۔ آنے والے زائرین کے اخراجات کے حوالے سے یہ رقم مملکت کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح یہ شرح بیرون ملک سےآنے والوں کے سال 2022ء کے اخراجات مقابلے میں 42.8 فیصد زیادہ ہے ۔بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے زائرین کے اخراجات میں تاریخی اضافہ سعودی سیاحت کے شعبے کی مسلسل کامیابیوں کے سلسلے کی کڑی ہے، کیونکہ سعودی عرب 2023ء کے مقابلے میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی شرح میں اقوام متحدہ کی سیاحت کی فہرست میں سرفہرست ہے۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...