لاہور( این این آئی)محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا ء کا شکار ہونے کی وجہ سے شہری کئی ماہ سے پریشان ، بیرون ملک مقیم سیکڑوں پاکستانی پاسپورٹ کے منتظر، حج اور عمرہ پر جانے کے خواہشمند بھی ذہنی کرب میں مبتلا ہو گئے۔ پاسپورٹ حکام نے کہا ہے کہ انک اور لیمینشن پیپر کا ا سٹاک ختم ہونے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے، دونوں اشیا ء آ چکی ہیں جس کے بعد اب جون تک تمام پاسپورٹ کلیئر ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مشین ریڈ ایبل اور ای پاسپورٹ بروقت فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا۔ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا ء کا شکار ہونے کی وجہ سے امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں رہائش پذیر سیکڑوں پاکستانی پاسپورٹ کے انتظار میں کئی ماہ سے انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔حج اور عمرہ پر جانے کے خواہشمند بھی پاسپورٹس بروقت نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی کرب کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن صرف ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک فیس والوں کو پاسپورٹ بنا کر دے رہا ہے، 3 ماہ ہو گئے ابھی تک پاسپورٹ نہیں ملا، رمضان المبارک میں عمرے پر جانا تھا، رمضان ختم ہونے کو ہے پاسپورٹ نہیں ملا۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...