پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر لیا گیا ، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف نہ لینے پر سینیٹ الیکشن ملتوی کرنیکا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کروانا غیرقانونی ہے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں کو سنے بغیر فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے جن کو سنا وہ ابھی منتخب ہوئے،حلف بھی نہیں لیا،درخواست گزار اعظم سواتی سینیٹ امیدوار ہیں ان کو نہیں سنا گیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سینیٹ کا انتخابی عمل متاثر ہوگا اور سینیٹ انتخابات کو بروقت یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...