لاہور(خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ آج میں اپنی حکومت کی ایک مہینے کی کارکردگی آپ کے سامنے پیش کرنے آئی ہوں۔کسی اور صوبے کے مقابلے میں صرف پنجاب حکومت میں ہی کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق رمضان المبارک میں چونسٹھ لاکھ خاندانوں کو راشن دیا گیا۔پنجاب حکومت نے تین مہینے کے اندر غرباء کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صاف ستھرا پنجاب نوے دن کے اندر ٹائم دیا گیا تھا اس پر کام جاری ہے۔پنجاب حکومت یہ کام بہترین انداز سے سر انجام دے رہی ہے۔ ہم ٹائم لائن کے ساتھ چل رہے ہیں، کوڑا اٹھانے پر کام تیزی سے جاری ہے۔کسی کو کوڑا باہر پھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گلی محلوں میں جاکر لوگوں سے پوچھیں وہ کتنے خوش ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی وزیر اعظم بنا اس نے ایک بھی نیا میدان نہیں بنایا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کوئی بھی کام کاغذوں کی حد تک نہیں ہے۔ تمام کام گراؤنڈز پر ہوتے نظر آئیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پنجاب میں فری وائی فائی پروگرام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ ہر ایک ڈسٹرکٹ میں تین ہزار گھر بنائے جائے گے، کم قیمت پر یہ گھر دیئے جائیں گے۔پنجاب حکومت ایک کال پر گھر کی دہلیز پر سروسز مہیا کرنے جا رہی ہے ۔ سیف سٹی پروگرام شہباز شریف نے شروع کیا تھا ، اب اٹھارہ مزید اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ بننے جارہا ہے۔پنجاب بھر میں اربوں روپے سے سڑکیں بننے جارہی ہیں۔پنجاب کے اندر ایمرجنسی میں تمام ادویات مفت ملنا شروع ہوگئی ہیں۔ ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو دوائیاں ان کے گھر پر ملے گی۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ہم گرین پنجاب پروگرام شروع کیا جس کے تحت پنجاب میں اٹھارہ لاکھ پودے ایک دن میں میں لگے ہیں۔یہ وہ پودے نہیں ہیں جن کو بزدار صاحب لگاتے تھے لوگ گھر لے جاتے تھے۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...