گوجرانوالہ/لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹر نگ ڈیسک)گوجرانوالہ انسداد دہشتگری عدالت نے سانحہ 9مئی کے مقدمہ کا پہلا فیصلہ سنادیا، تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں گرفتار 51 ملزموں کو مختلف دفعات میں 5،5 سال جبکہ مجموعی طور پر 20،20 سال قید کا حکم سنا دیا۔مقدمے میں عمران خان، شاہ محمود قریشی ،پرویز الٰہی ، ایم پی اے کلیم اللہ خان بھی نامزد ہیں، 9مئی مقدمہ میں تھانہ کینٹ پولیس نے پی ٹی آئی کے 51 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ مقامی اور مرکزی 70 رہنما اس کیس میں عدالتی مفرور تھے،کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں کی،عدالت نے پکڑے گئے تمام 51 ملزموں کو سزا کا مختصر حکم سنایا ،ملزموں کو 3 دفعات کے تحت 5،5 سال قید جبکہ 5 دفعات کے تحت 1،1 سال سزا سنائی جبکہ ملزموں کو 10،10 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرناہوگا،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،اس موقع پر سینٹرل جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ حساس تنصیبات پر حملے ،جلاؤ گھیرائو کا مقدمہ تین ماہ سے جیل میں چل رہا تھا۔ گرفتار 10 ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے پاک فوج کے حوالے کیاگیا تھا، مقدمہ میں دہشت گردی،قتل،اقدام قتل،ناجائز اسلحہ،سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور سرکاری افسروں کو زخمی کرنے کی دفعات شامل تھیں،10 مئی 2023 کو درج کیے گئے مقدمہ کے مدعی پولیس انسپکٹر مدثر بٹ تھے۔ملزمان میں عامر حسین ، شہریار ، امجد عباس ،محمد امجد ، محمد شہزاد ، قطب شاہ ، عمران ،محمد شیر علی ،سعد علی ، محمد روشن ، امجد علی، قدیر احمد ،محمد عبداللہ،مقصود ،محمد ابو بکر ، فیضان علی ،محمد فاروق ، جہانگیر ، امداد اللہ فیضان ، ارسلان ، محمد شاہد ، بابر رشید ، آصف اقبال، محمد عمر ، عثمان ظفر ، عبدالغفور ،امتیاز حسین ،مقصود افضل ، مکرم ،سلمان ،اعجاز ،حق نواز ، ذیشان اسلم ، ماجد علی،محمد عرفان،احمد سعید ، شعیب احمد ، محمد ایاز ،محمد عبداللہ ، حکیم اللہ محمد سفیان ، محمد سلمان ، احسن،محمد یوسف ، عظمت اللہ ، عادل، محمد شیراز اور احسان اللہ شامل ہیں۔ اس کیس میں عدالت شاہ محمود ،مراد سعید،علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنماؤں کی جائیداد قرقی کا حکم بھی دے چکی ہے۔ نامزد متعدد رہنما عدالتوں سے عبوری ضمانت پر ہیں۔
کراچی امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ چینی کمپنیاں ایران کو خفیہ اسلحہ فروخت کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں،...
نئی دہلی مودی کا مختصر دورہ امارات آج ہوگاجس میں توانائی معاہدوں پر بات چیت کا امکان ہے، دونوں ممالک کے...
اسلام آباد مالی سال 26-2025 میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7 فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آباد سپریم جوڈیشل کونسل پاکستان نے ادارہ جاتی احتساب اور شفافیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اپنے بعض...
اسلام آبادایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آ باد کس کس کو کیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...