سینیٹ انتخابات،امیدواروں کی فہرست جاری، 18 بلامقابلہ منتخب، 30 کا انتخاب 2 اپریل کوہوگا

31 مارچ ، 2024

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ،آن لائن) سینیٹ انتخابات، امیدواروں کی فہرست جاری، 18 بلامقابلہ منتخب، 30 کا انتخاب 2 اپریل ہوگا ۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں پنجاب کی 7 جنرل ، بلوچستان کی تما م 11 نشستوں پر امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کا باضابطہ اعلان کردیا ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخاب کے لیے کل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ، ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 18،امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں ، اسی طرح بلوچستان کی 7 نشستوں ، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ / علماء کی نشستیں شامل ہیں ، 2 اپریل کو سینٹ کی 30 نشستوں پر انتحاب ہوگا ، اسلام آباد میں ایک جنرل ، ایک ٹیکنو کریٹ نشست،پنجاب کی 2 خواتین ، 2 ٹیکنو کریٹ /علماء ، ایک غیر مسلم،سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ /علماء ، ایک غیر مسلم نشست،خیبر پختو نخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر انتخاب ہو گا ، 59 امیدواران مد مقابل ہیں ،الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرنگ افسران کو الیکشن میٹریل کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔