گوالمنڈی ، ٹائون شپ ،سول لائن اور لوئر مال سمیت دیگر علاقوں میں ڈاکے

31 مارچ ، 2024

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈاکوئوں نےگوالمنڈی میں طاہر سے 2لاکھ ، ڈیفنس بی میں شہریار سے 2لاکھ 40 ہزار ، ٹاون شپ میں حمزہ سے 95ہزار اور موبائل فون ،سول لائن میں ڈاکو صابر سے 90ہزار اور موبائل فون، لوئر مال میں شہباز سے ڈاکو 65ہزار اور موبائل فون ، گجر پورہ میں ناصر سے 95ہزار اور موبائل، کاہنہ میں اکبر سے 85ہزار موبائل فون اور مصطفی آباد میں دالدار سے 45ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ڈیفنس بی،برکی،ریس کورس، نولکھا، اسلامپورہ سے گاڑیاں اور راوی روڈ، شیراکوٹ، نیو انارکلی، سمن آباد، گڑھی شاہو، لٹن روڈ سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئے۔