آئی جی چینی قونصلیٹ گئے،سکیورٹی امور پرتبادلہ خیال

31 مارچ ، 2024

لاہور(کرائم رپورٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور چینی قونصلیٹ کادورہ کیا، آئی جی پنجاب کی چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن (Zhao Shiren) سے ملاقات کی ۔ انہوں نے شانگلہ خودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر دکھ کااظہار کیا۔ دوران ملاقات پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں، چینی شہریوں کے سکیورٹی امور زیر غور آئے ۔ چینی قونصل جنرل نے چینی ماہرین اور شہریوں کی سکیورٹی پراطمینان کا اظہار کیا۔ چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن نے کہاکہ پنجاب پولیس سی پیک سمیت مختلف پراجیکٹس پر چینی شہریوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے ۔ مزید برآں سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کی ۔ آئی جی پنجاب نےسمارٹ پولیس سٹیشنز سمیت جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں سمارٹ سیف سٹیز کی تکمیل، سپیشل برانچ کی آٹومیشن، دفاتر کی اپ گریڈیشن، پولیس لائنز کی تعمیر و مرمت پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے فالج (cerebral palsy) کا شکار بچوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے 559 بچوں کے علاج معالجہ اخراجات کیلئے 01 کروڑ 67 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کر دئیے ۔