کوٹ عبدالمالک:جوہڑ سےکمبل میں لپٹی تشددزدہ لاش برآمد

31 مارچ ، 2024

فیروزوالہ(نامہ نگار)تھانہ فیکٹری ایریا کےعلاقہ سکیم نمبر 3 کوٹ عبدالمالک کے جوہڑ سے 40 سالہ تشدد شدہ لاش جوہڑ سے ملی ہے لاش کمبل میں لپٹی ہوئی تھی۔ جسے ریسکیو اہلکاروں نے تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک پولیس کے سپرد کر دیا،پولیس کے مطابق مقتول کو دشمنی کی بنا پر تین چار روز قبل تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔