لالہ زار،80لاکھ کی جعلی کریمیں اور کیمیکل برآمد

31 مارچ ، 2024

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ڈرگ کنٹرول ٹیم نےلالہ زار کالونی میں ڈرما یونٹ پر چھاپہ مارا، 80 لاکھ مالیت کی جعلی کریمیں اور کیمیکل بھاری مقدار میں برآمد کر لیاگیا۔ کیمیکل جعلی ایلوپیتھک ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جارہا تھا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے موقع پر جاکر ڈرمو یونٹ میں تیار کردہ پروڈکٹس کا معائنہ فیکٹری مالک عامر محمود سے لائسنس طلب کیا مگر مالک کا بغیر لائیسنس پروڈکٹس تیار کرنے کے اعتراف پر اس کے لئے کارروائی عمل میں لائی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے فیکٹری لیب، مینوفیکچرنگ یونٹ کا بھی معائنہ کیا ۔