لاہور(کرائم رپورٹرسے) اسلام پورہ کے علاقے میں6روز قبل پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والانوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ پولیس کانسٹیبل جمشید اور رضوان کے خلاف درج ہے۔ 25 مارچ کو 22سالہ سلمان گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اہلکاروں نے نامعلوم ملزم کی گرفتاری کیلئے فائرنگ کی جو گولی سلمان کو سیدھی سینے پر آ لگی ۔ متوفی کی ہلاکت پر اہلخانہ نے شدید احتجاج کیا اورمیو ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔لواحقین سلمان کی لاش بغیر پوسٹ مارٹم کے گھر لے جانا چاہتے تھے جبکہ پولیس اس کا پوسٹ مارٹم کرانا چاہتی تھی۔جس پولیس اور لواحقین کے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔گوالمنڈی سمیت دیگر تھانوں کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔لواحقین نے کہاکہ۔ہمارے بیٹے کو پولیس نے گولی مار کر ناحق قتل کیا ہے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم تو روک نہیں سکی اور ان کی گولیوں کا نشانہ عام شہری بن رہے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کا مقدمہ درج ہو چکا ہے جس کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
اسلام آباد ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرلیاگیا۔پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کرلی۔پاکستانی فری...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
لاہور آ ئند ہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب میں ایف بی آر کی طرز پر ایک ادارہ بنائیں گے جہاں تمام ٹیکسز کو یکجا...
انصار عباسیاسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آ باد پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں11 ماہ کے دوران 76 فیصد کااضافہ ہوگیا۔ جولائی 2025 تا مئی 2026 میں 12ارب11...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...