ٹریفک حادثات میں 2کارسوار اوررکشہ ڈرائیورجاں بحق

31 مارچ ، 2024

لاہور( کرائم رپورٹرسے،کرائم رپورٹر) جوہر ٹاون کے علاقے وفاقی کالونی کینال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کارپرسوار 2 افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ۔ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں رکشہ الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ، رائیونڈ روڈ پر تیزرفتار رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجے میں حماداحمدموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔