سلمان رفیق کی پنجاب اسمبلی کی ممبران سے ملاقاتیں

31 مارچ ، 2024

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی میں ٹیکنوکریٹ، اقلیتی اور خواتین پر مبنی سینٹ انتخابات کے حوالہ سے اراکین سے ملاقات کی -اراکین پنجاب اسمبلی میں عابدہ بشیر، قدسیہ بتول، شازیہ رضوان، عظمیٰ جبین راجہ، سلمیٰ بٹ، عشرت اشرف، آمنہ پروین، زیبا غفور، شہربانو، شگفتہ فیصل، عظمیٰ بٹ، ماریہ طلال اور راحت افزاء موجود تھیں۔صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی اور ادنیٰ کارکن ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے۔