محتسب پنجاب کی مختلف درخواستوں پر کارروائیاں ،1کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں

31 مارچ ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)محتسب پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان کی خصوصی ہدایات پر مختلف درخواستوں پر کارروائی کرکے واجب الادا ایک کروڑروپے سے زائد رقم کی ادائیگی کی گئی۔ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ اورسرگنگارام ہسپتال کو ادویات اور دیگر خدمات سرانجام دینے والی کمپنیوں کو ایک کروڑ10لاکھ روپے کی رقم اداکی گئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،بہاولنگر کیمپس شعبہ انگریزی میں بطور وزیٹنگ لیکچرارخدمات سرانجام دینے والے محمد خالد کو معاوضہ کی مدمیں پچاس ہزار سے زیادہ رقم کی ادائیگی کردی گئی۔اس طرح محکمہ اوقاف میں شوہر کی دوران ملازمت وفات کے بعد اس کی بیوی کو قانون 17۔اے کے تحت نائب قاصد بھرتی کروادیاگیا۔