بورڈ آف ریونیو کااجلاس،جاری منصوبوں پرپیش رفت کاجائزہ

31 مارچ ، 2024

لاہور(خبرنگار)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بورڈ آف ریونیو کے تحت جاری منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجیحی منصوبوں پر ورکنگ کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق و دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی۔ تمام کمشنرز و ڈی سیز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ سیکرٹری کالونیز نے اضلاع کو جاری بزنس پلان پر بریفنگ دی۔ جن اضلاع میں لیزنگ پراسس مکمل نہیں ہوا انکو 30 اپریل تک پراسس مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے اپنا گھر اپنی چھت سکیم پر فوری ورکنگ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پر بغیر تاخیر کے ہوم ورک مکمل کریں۔ میٹنگ میں سٹیٹ لینڈ پر پبلک پارکس اور سپورٹس گراؤنڈز سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایگریکلچرل گریجویٹ سکیم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جمخانہ و سول کلبز کی لیز اور ایکسپائرڈ لیزز کا جائزہ لیا گیا۔ کمرشل صنعتی اور چیریٹیبل ایکسپائرڈ لیزز کو چیک کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ کوتاہی یا غیر زمہ داری کی گنجائش نہیں ہے۔