کراچی (بابر علی اعوان/اسٹاف رپورٹر) دنیا میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ سامنے آنے پر محکمہ صحت سندھ نے بوسٹر ڈوز کولازم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وہ تمام افراد جنہیں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں انہیں فائزر کی ویکسین بوسٹر ڈوز کےطور پر لگائی جائے گی ۔ صوبائی سیکریٹری صحت ذوالفقار علی شاہ نے جنگ کو بتایا کہ سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے پہلے سے ویکسی نیٹڈ تمام افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے لئے ویکسین منگوائی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بوسٹر ڈوز جو اس وقت تک جناح اسپتال اور ڈاؤ اوجھا اسپتال میں لگ رہی ہے اس کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلاجائے گا اور پورے صوبے میں ویکسین لگائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بوسٹر ڈوز کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی اس لئے جو افراد پہلے ویکسین لگوا چکے ہیں وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور جنہوں نے ویکسین نہیں لگائی وہ اپنے اور اپنے پیاروں کی زندگی کے لئے ویکسین ضرور لگوائیں۔
کراچیسائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، مضروب...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ کی سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ کے سوئم میں چئیرمین ایم کیو ایم پاکستان...
کراچی قیوم آباد چورنگی نالے کے قریب ایک شخص نے مبینہ طور پر خود سوزی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانہ کی...
کراچی شاہراہ فیصل کارساز پُل کے قریب ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسیکو کے زرائع کے مطابق...
کراچی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد خوش آئند ہے...
کراچینیشنل میوزیم کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق آرام باغ تھانہ کی حدود...
کراچی فپوآسا سندھ شاخ نے سندھ کی جامعات میں نان پی ایچ ڈی اور بیوروکریٹ وائس چانسلر مقرر کرنے کے حکومتی...
کراچی ڈائریکٹر جنرل لائبریریز اعجاز شیخ کے خلاف کروڈوں روپے کی رشوت،سرکاری فنڈز میں خرد برد،اختیارات کے...