بانی PTIاوراہلیہ جیل میں نہیں پھوپھووخالہ کےگھر ہیں، عظمیٰ بخاری

03 اپریل ، 2024

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بیوی کہہ رہی ہارپک کے قطرے کھانے میں ملائے شوہر کہہ رہے زہر دیا گیا ، بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے بیڈ روم میں قید ہیں،بانی پی ٹی آئی تین مقدمات میں سزا یافتہ مجرم ہیں پھر بھی ان کو بکرے ، دیسی مرغیاں کھانے کو مل رہی ہیں دونوں میاں بیوی جیل میں نہیں پھوپھو اور خالہ کے گھر آئے ہیں۔ادھر میڈیا سےگفتگومیں انہوں نے دعوی کیاکہ پنجاب اسمبلی میں رات تک سینیٹ کی تمام سیٹیں واضح مارجن سے جیتیں گے۔ ایک صوبائی اسمبلی بھاگ دوڑ کر رہی ہے لیکن الیکشن کیلئے تیار نہیں ہے۔افسوس کے پی اسمبلی نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر اجلاس ہی نہیں بلایا نہ حلف برداری ہوئی۔