کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شاہراہوں کی توسیعی منصوبے میں تاخیر و دیگر سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گذار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد رفیق ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ،اسحاق ناصر ایڈووکیٹ،کیسکو کی جانب سے عبدالواسع، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پی ٹی سی ایل کے آفیسران ودیگر عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رفیق نے عدالت کو بتایاکہ انسکمب روڈ کو عید سے قبل ہی ٹریفک کےلئے کھول دیا جائے گا جبکہ کیسکو کی جانب سے عبدالواسع نے بتایاکہ انسکمب روڈ پر بجلی کے کھمبوں ودیگر کام کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ پی ٹی سی ایل کے متعلقہ حکام کی جانب سے منصوبے میں کام میں مشکلات بارے بتایا گیا۔جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ پی ٹی سی اور کسی دوسرے ادارے کو کام کرنے میں کوئی رکاوٹ ہو تو وہ ایڈووکیٹ جنرل کو اپروچ کریں عدالت نے ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر میں شاہراہوں پر جاری کام کو مزید تیز تر کیا جائے تاکہ شہریوں کو مزید تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے مذکورہ شاہراہوں کے توسیعی منصوبے میں تاخیر سے پہلے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔بعد ازاں آئینی درخواست کی سماعت 8اپریل تک کےلئے ملتوی کر دی گئی۔
بیونس آئرس ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو جائے گا،...
کراچی امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی...
پانامہ سٹی پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ...
تہران ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون...
کراچیاسرائیلی فوج نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی میں فوج کے زیر استعمال کرین گرنے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دہلی اسمبلی انتخابات میں سنگل ڈیجٹ تک محدود رہی، اب اسکے...