صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو ہوگا

03 اپریل ، 2024

اسلام آباد (طاہر خلیل) صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس16اپریل کو ہوگا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق 16ویں قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ سے پہلا خطاب ہوگا۔ جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں، چاروں گورنرز، وزرائے اعلیٰ، مسلح افواج کے سربراہ سفارتی نمائندوں اور اہم شخصیات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔