پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولیاں 3 مئی تک طلب

03 اپریل ، 2024

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے)کی نجکاری کیلئے بولیاں 3 مئی تک طلب کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کیلئے کامیاب بولی دہندہ کو پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بھی دیا جائے گا اور 24 جون تک نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی رواں مالی سال میں نجکاری کی شرط عائد کر رکھی ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق 51 سے 100 فیصد حصص کے حصول کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے۔