لندن (سعید نیازی) کیپٹل اسمارٹ سٹی نے پاکستان میں اپنے رہائشی منصوبوں میں جدید ترین علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے لندن کی مشہور زمانہ ہارلے اسٹریٹ پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ پاکستان جاکر لوگوں کا علاج کریں گے۔ اس حوالے سے ایک تقریب میں پاکستان سے آئی کیپٹل اسمارٹ سٹی کی ٹیم اور نیورو سرجن ڈاکٹر عرفان ملک کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ ڈاکٹر عرفان ملک نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سے تعمیراتی کمپنی کے چیئرمین زاہد رفیق کی ہدایت پر ایک ٹیم خصوصی طور پر برطانیہ آئی اور اس کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے کے تحت برطانیہ کے نامور ڈاکٹرز خصوصاً دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر وہ پاکستان میں جدید ترین سہولتوں سے آراستہ مراکز قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان میں لوگوں کو ان کے گھر کے دروازے پر علاج مل سکے اور انہیں جدید طرز کے علاج سے مستفید ہونے کے لیے ہارلے اسٹریٹ لندن نہ آنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے علاج کی سہولتیں کافی کم ہیں اور چونکہ اس کا سازو سامان کافی مہنگا ہوتا ہے اس لیے اس کی بھی کافی کمی ہے لیکن اب جدید ترین مشینیں اور تکنیک پاکستان منتقل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس50سے زائد ڈاکٹرز موجود ہیں جو باری باری پاکستان جایا کریں گے۔ تقریب میں شریک ایک مقامی ڈاکٹر نے کہا کہ اس طرح یہاں سے معلومات پاکستان منتقل ہوگی اور لوگوں کیلئے کم پیسے دے کر اچھا علاج کرانا ممکن ہوگا۔ بریگیڈیئر(ر) عابد کبیر چیمہ نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عرفان ملک کے بہت مشکور ہیں جن کے ساتھ کیپٹل اسمارٹ سٹی اسلام آباد کے لیے معاہدہ کیا ہے، یہ پاکستان کا پہلا اسمارٹ سٹی بننے جارہا ہے جس کے اندر دنیا کے بہترین اداروں کو لایا جائے گا۔ اس شہر میں رہنے والوں کو تمام تر سہولتیں اندر ہی دستیاب ہوں گی اور ہر شعبہ کا معیار بین الاقوامی ہوگا، ہمیں احساس تھا کہ پاکستان کی صرف ایک خاص کلاس ہے جو لندن میں جاکر علاج کراسکتی ہے یا وہ یہاں آکر پڑھ سکتی ہے تو ہماری انتظامیہ کا یہ خیال تھا کہ کیوں نہ ان اداروں کو پاکستان میں لایا جائے تاکہ اس کے فوائد سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔ ہمارے لیے بڑا تاریخی اور خوشی کا دن ہے کہ ہم ایک ورلڈ کلاس انسٹی ٹیوٹ کو ڈاکٹر عرفان ملک کی سرپرستی میں پاکستان لے کر جارہے ہیں۔ لارڈ واجد نے کہا کہ یہ منصوبہ انتہائی خوش آئند ہے جس کے تحت ورلڈ کلاس سرجن پاکستان جاکر خدمات سرانجام دیں گے اور پاکستان میں جدید ترین ہسپتال قائم ہوں گے اور عوام کو فائدہ ہوگا۔ کیپٹل اسمارٹ سٹی کے گرو پ سی ای او محمد اسلم ملک نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت لندن میں جو علاج کی سہولتیں دستیاب ہیں وہ اب کیپٹل اسمارٹ سٹی میں بھی ملیں گی اور ان سہولتوں سے پاکستان کے علاوہ پڑوسی ملکوں کے عوام بھی کم خرچے پر علاج کراسکیں گے۔ اس موقع پر معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اوسلو ڈاکٹر راجہ شہزاد ضیاء بنارس کے صاحبزادے اور ڈاکٹرراجہ مبشر بنارس کے بھتیجے راجہ محمدحسین بنارس کو...
لندن مسلم لیگ ن ڈنمارک کے سینئر رہنما معروف کاروباری شخصیت آغا ٹیپو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ آغا...
برسلز یورپین یونین، بلجیم اورلکسمبرگ کیلئے سفیرپاکستان آمنہ بلوچ نے یورپین یونین کی ڈی جی ٹریڈ وے ینڈ...
برمنگھم جامع مسجد قادریہ ٹرسٹ برمنگھم میں ماہ ربیع الاول کی آغاز کے ساتھ ہی جشن عید میلاد النبی کی محافل اور...
لاس اینجلس پاکستانی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا اختتامی منظر امریکی اسٹنٹ ایوارڈ کیلئے منتخب...
نیویارک امریکہ نے اپنے تمام اندرون اور بیرون ملک ایف35لڑاکا طیارے گراؤنڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی میڈیا...
برمنگھم تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل لمحہ فکریہ ہے کنیڈین...
دی ہیگ منہاج القران انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیر اہتمام استقبال میلاد النبیؐ کی مناسبت سے شاندار محفل نعت کا...