اسلام آباد (جنگ نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خط کے ازخود نوٹس پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔اڈیالا جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ججوں کے خط کے کیس میں فل کورٹ بنایا جائے۔دوسری جانب عمران خان کے فل کورٹ کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوِئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا کہا قانون نہیں، آئین پر عمل ہوگا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس اور سینئرججز کمیٹی کی صوابدید ہے کس معاملے پر کون سا بینچ تشکیل دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں ججوں کے خلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہوگا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے اور 7 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔ بینچ میں شامل دیگر ججز میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔ سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے کی سماعت آج کرے گی۔
بیونس آئرس ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو جائے گا،...
کراچی امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی...
پانامہ سٹی پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ...
تہران ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون...
کراچیاسرائیلی فوج نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی میں فوج کے زیر استعمال کرین گرنے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دہلی اسمبلی انتخابات میں سنگل ڈیجٹ تک محدود رہی، اب اسکے...