انٹر بینک میں ڈالر 10پیسے سستا

03 اپریل ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ)روپے کی قدر میں بہتری کا رحجان ، انٹر بینک میں ڈالر10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں17پیسے تک سستا ہو گیا، یورو کی قیمت1.48روپے کی کمی سے300روپے کی حد سے نیچے آگئی ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 2.42 روپے تک گھٹ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 277.90 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 278.10 روپے سے کم ہو کر 278.00 روپے پر آگئی۔