سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کو مانیٹر کرنے کا نظام وضع کرنیکی قراررداد کا مسودہ پیش

03 اپریل ، 2024

پیرس (این این آئی)فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک ایسی قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس مقصد غزہ میں جنگ بندی کو مانیٹر کرنے کا نظام وضع کرنا اور فلسطینی اتھارٹی کو غزہ میں بھی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تجاویز سامنے لانا ہے۔تاہم اس کے ساتھ ہی خود فرانس کے سفیر نکولس ڈی رائیویرے نے یہ بھی کہہ دیا کہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے کافی وقت چاہیے ہو گا۔ سفیر کے مطابق اس قرار داد کو سلامتی کونسل کے نو ووٹ درکار ہوں گے نیز مستقل ممبران امریکہ، روس ، چین اور برطانیہ کی طرف سے مخالفت کا نہ کیا جانا شامل ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کہا گیا اور اسرائیلی یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔