سویڈن میں قرآن کی بیحرمتی کرنیوالا ناروے میں مردہ پایا گیا

03 اپریل ، 2024

اوسلو (صباح نیوز)سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کرنیوالا عراقی پناہ گزین سلوان صباح مومیکا ناروے میں مردہ پایا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے گستاخی کرنیوالے کی لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔مومیکا سویڈن میں مظاہروں کا اہتمام کرنے کے لئے مشہورتھا جہاں اس نے کھلے عام پولیس کی حفاظت میں قرآن کو نذر آتش کیا تھا۔اس سے قبل اسنے اپنی آخری ایکس پوسٹ میں لکھا تھا کہ میں نے سویڈن چھوڑ دیا اور اب نارویجن حکام کے تحفظ میں ہوں۔ میں نے ناروے میں پناہ اور بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست دی ہے ۔