مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 6 افرادہلاک

03 اپریل ، 2024

 رائے پور(این این آئی )بھارتی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں دو الگ الگ واقعات میں چھ افراد کو گولیاں مارکر ہلاک کر دیا۔ بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں ضلع بیجاپور کے علاقے گنگالور میں ایک کارروائی کے دوران چار افراد کو ہلاک کر دیا۔بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ ہلاک کئے گئے افراد مائو نواز گوریلے تھے جو ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ بیجاپور کے ایس پی جتیندر کمار یادو نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔