پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سینٹر طلحہ محمود نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے کے لئے آستینیں چڑھا لی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی اراکین کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں۔ایک ہفتہ قبل طلحہٰ محمود نے جمعیت علمائے اسلام کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہفتہ قبل صدر آصف علی زرداری سے طویل ملاقات ہوئی اور انہوں نے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے غور وفکر کے بعد قبول کی۔ طلحہٰ محمود نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے موقع دیا تو وہ خیبرپختونخوا میں بہت بڑی تبدیلی لے آئیں گے۔خیال رہے کہ طلحہ محمود کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے ترجما فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ باتیں سننے میں آرہی ہیں پنجاب میں پی ٹی آئی کے اندر فارورڈ بلاک بن چکا ہے، خیبرپختونخوا سے بھی آوازیں آرہی ہیں کہ بہت جلد ایک پریس کانفرنس ہوگی اور فارورڈ بلاک کا اعلان ہوجائیگا۔
بیونس آئرس ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو جائے گا،...
کراچی امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی...
پانامہ سٹی پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ...
تہران ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون...
کراچیاسرائیلی فوج نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی میں فوج کے زیر استعمال کرین گرنے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دہلی اسمبلی انتخابات میں سنگل ڈیجٹ تک محدود رہی، اب اسکے...