اسلام آباد (ایجنسیاں)خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے گئےجبکہ ایوان بالا کی 19نشستوں کے لیے قومی‘ سندھ اور پنجاب کی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوئی‘پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 11 ‘ن لیگ نے 6‘ایم کیوایم نے ایک سیٹ حاصل کی ‘سندھ سے آزاد امیدوار فیصل واڈا بھی کامیاب ہوگئے۔وفاقی وزراءمحمد اورنگزیب ‘ اسحاق ڈار‘مصدق ملک ‘ اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر، سید کاظم علی شاہ، سید مسرور احسن، ندیم احمد بھٹو‘عامر علی الدین چشتی ‘روبینہ قائم خانی‘ قرۃ العین مری‘ضمیر حسین گھمرو ‘سرمد علی ‘پونجو مل بھیل‘رانا محمود‘ انوشہ رحمن‘ بشری انجم ‘خلیل طاہر سندھو ایوان بالاکے رکن بن گئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید ‘یاسمین راشدودیگرکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچستان اسمبلی سے تمام 11جبکہ پنجاب اسمبلی سے 7 امید وار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکےہیں۔ کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابقسینیٹ انتخابات میں سندھ سےپیپلزپارٹی 10نشستوں پر کامیاب ہوگئی ۔سنی اتحاد کونسل کے 9 اورجماعت اسلامی کے ایک رکن نے پولنگ کا بائیکاٹ کیا ۔ سینیٹ کی 12 نشستوں میں 7 جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر، سید کاظم علی شاہ، سید مسرور احسن، ندیم احمد بھٹو، ایم کیو ایم پاکستان کے عامر علی الدین چشتی جبکہ آزاد امیدوار فیصل واؤڈا سینیٹرمنتخب ہوگئے ۔ خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کے لیے پیپلزپارٹی کی روبینہ قائم خانی اور قرۃ العین مری سینیٹرمنتخب ہوگئیں‘ ٹیکنو کریٹ،علما کی 2 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے ضمیر حسین گھمرو اورسینئرصحافی سرمد علی سینیٹرمنتخب ہوگئے‘ اقلیت کی ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے پونجو مل بھیل سینیٹرمنتخب ہوگئے ۔اسلام آباد کی ٹیکنوکریٹک کی نشست پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے 222ووٹ لئےُاسی طرح جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمودالحسن 224ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔این این آئی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی پانچ نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کر لی،ٹیکنوکریٹ کی دونشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے محمد اورنگزیب ، مصدق ملک ،خواتین کی دونشستوں پر انوشہ رحمن اور بشری انجم جبکہ اقلیت کی نشست پر خلیل طاہر سندھو نے کامیابی حاصل کی۔انوشہ رحمان نے125اور بشری انجم 123ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید کو102ووٹ ملے ،محمد اورنگزیب128اور مصدق ملک 121 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ سنی اتحاد کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو106ووٹ ملے۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے اپنے امید واروں کی کامیابی کا اعلان ہونے پر شیر ، شیر کے نعرے لگائے ۔
کراچی اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو دنیا کے سب سے بڑے 20 امیر ترین افراد میں سے باہر ہونے کے بعد...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
لاہور محکمہ انٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری خزانے کو 48کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے پر سابق ڈپٹی کمشنر...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ر کن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...