سنی اتحاد کونسل کے 88ارکان آزاد رکن قرار‘عمرایوب اپوزیشن لیڈر مقرر

03 اپریل ، 2024

اسلام آ باد (ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے 88ارکان آزادقرار‘عمرایوب کو قائد حزب اختلاف مقررکردیاگیا۔عمر ایوب نے اسپیکر سے ملاقات کی۔اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کر دی۔ عمر ایوب کے قائد حزب اختلاف مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔یاد رہے کہ عمرایوب قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے آزاد ارکان کے اپوزیشن لیڈرہونگے کیونکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کو سنی اتحاد کونسل کے ارکان ماننے سے بھی انکار کر دیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کو تحریک انصاف کا حمایت یافتہ تسلیم کرلیا، سرکاری دستاویز میں آزاد ارکان کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ قرار دیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونا تسلیم نہیں کیا گیا۔