خیبر پختونخوا ؛سینٹ الیکشن نہ ہونے کے باوجود سینٹ غیر فعال نہیں رہیگا،قانو نی ماہرین

03 اپریل ، 2024

اسلام آباد(طاہرخلیل)خیبر پختونخواہ میں سینٹالیکشن نہ ہونے کے باوجود سینٹ غیر فعال نہیں رہے گا، اسلام آباد میں پارلیمانی اور قانونی ماہرین نے استدلال پیش کیا کہ آئین اور قانون میں ایوان کی کارروائی صرف اس صورت میں معطل ہو تی ہے جب کورم پورا نہ ہو ، پارلیمانی ذرائع نے نشاندہی کی کہ ایوان کبھی بھی مکمل نہیں ہوتا اس کی نشستیں خالی ہوتی رہتی ہیں،اس سے ایوان کی کارروائی معطل نہیں ہوتی ،ذرائع نے یاد دلایا کہ 2022 میںپی ٹی آئی کے 100 سے زیادہ ارکان نے استعفے دیئے ،لیکن اس کے باوجود 8 مارچ 2022 کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور میاںشہباز شریف کو ایوان نے نیا وزیر اعظم منتخب کیا، اس سے قبل اسی نا مکمل ایوان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا تھا،ذرائع نے کہا کہ اس وقت بھی قومی اسمبلی کی 6 نشستیں خالی ہیں جن پر 21 اپریل کو ضمنی الیکشن ہونا ہے۔