بانی PTIعمران خان توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بری

03 اپریل ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد مرید عباس نے توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر قائدین کو باعزت بری کر دیا۔ منگل کو فاضل جج نے بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکلاء سردار مصروف خان اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی، اسد عمر، علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز اور دیگر تمام شریک ملزمان کو بھی مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں 6 مئی 2023 کو درج کیا گیا تھا۔