بشریٰ کو زہراور ججوں کو دھمکی آمیز خطوط ،سنگین معاملات،تجزیہ کار

03 اپریل ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیونیوزکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سنگین معاملات سامنے آئے ہیں، ایک طرف عمران خان نے بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شک کا اظہار کردیا ہے ، خود بشریٰ بی بی نے بھی اس حوالے سے سنگین الزامات لگائے ہیں، دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت تمام آٹھ ججوں کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ملک میں بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات اور جنسی جرائم کی روک تھام کیلئے بنائے گئے قوانین کے نفاذ پر سوالات اٹھ رہے ہیں،نمائندہ جیو نیوز اویس یوسف زئی نے کہا کہ تحقیقات سے پتا چلا کہ تمام آٹھ ججوں کو ریشم نامی خاتون کی جانب سے یہ خطوط بھجوائے گئے تھے، یہ خطوط کسی کوریئر سروس سے نہیں بلکہ پاکستان پوسٹ کے ذریعہ بھجوائے گئے۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دو سنگین معاملات سامنے آئے ہیں، ایک طرف عمران خان نے بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شک کا اظہار کردیا ہے ۔